افغانستان میں فورسز کے آپریشن میں 30دہشتگرد ہلاک،6زخمی

کابل: افغانستان میں سیکیورٹی اداروں کے آپریشن کے دوران 30دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

 افغان فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن افغان صوبے کپیسا میں کیا اور آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6ملزمان زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو علاج کے لیے حراست میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے آپریشن میں افغان فضائیہ نے بھی حصہ لیا اور فضا سے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، کپیسا کے اردگرد علاقوں سے عسکریت پسندوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔