امریکا نے افغانستان میں 78ارب ڈالر کہاں ضائع کردیئے؟

واشنگٹن:امریکی واچ ڈاگ اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن نے پیر کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا نے جنگ زدہ ملک افغانستان میں عمارات کی تعمیر اور گاڑیوں کی مد میں اربوں ڈالر ضائع کیے۔

رپوٹ کے مطابق  2008سے اب تک فقط عمارتوں اور گاڑیوں کی مد میں امریکا نے 78 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔

 347ارب ڈالر کی خطیر رقم فقط ان عمارتوں اور گاڑیوں کی دیکھ بھال پر خرچ ہوئی۔

یہ بات اہم ہے کہ صدر جو بائیڈن اس وقت افغانستان سے متعلق نئی امریکی حکمت عملی کی تیاری میں مصروف ہیں۔