55 سالہ ڈی ایس پی کی 19 سالہ کانسٹیبل سے شادی 

 

ناروال : پنجاب پولیس کے 55 سالہ ڈی ایس پی اور 19 سالہ کانسٹیبل شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع ناروال میں 55 سالہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس صابر چٹھہ نے سوہاوہ سے تعلق رکھنے والی 
نئی بھرتی ہونے والی 19 سالہ لیڈی کانسٹیبل اقراءسے شادی کر لی۔ 
 
قریبی ذرائع کے مطابق جب اقراءپولیس میں بھرتی ہوئی تو ان کو دیکھتے ہی ڈی ایس پی صابر اس کی محبت میں گرفتار ہو گئے، انہیں شادی کی پیشکش کی۔اقراء کی جانب سے شادی کی پیشکش قبول کیے جانے کے بعد بالاتاخر شادی کر لی۔
 
خیال رہے کہ اس سے قبل شیخوپورہ سرکل فیروزوالہ کی اے ایس پی عائشہ بٹ اور اے ایس پی عبدالوہاب خان کی جوڑی کے بھی خوب چرچے رہے تھے۔

گذشتہ سال شیخوپورہ سرکل فیروزوالہ کی اے ایس پی عائشہ بٹ کو ایس پی کے رینک پر ترقی مل گئی تھی جب کہ عائشہ بٹ کے شوہر اے ایس پی عبدالوہاب خان اسلام آباد پولیس میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ کچھ عرصہ خاتون پولیس افسر کی اپنی بیٹی کے ہمراہ ڈیوٹی سرانجام دینے کی تصویر وائرل ہوئی تھی۔

اس تصویر پرعائشہ بٹ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا مشکل ضرور تھا لیکن نا ممکن نہیں تھا۔عائشہ بٹ اپنی شیر خوار بیٹی کو اپنے ہمراہ ڈیوٹی پر لاتی ہیں اور پھر بیٹی کو گود میں لیے اپنے تمام تر فرائض بخوبی سرانجام دیتی ہیں جس پر ان کے ساتھی افسران بھی ان کے معترف ہیں۔دونوں کی جوڑی کو محکمے میں ایک مثال سمجھا جاتا ہے۔