سپر اسٹار ماہرہ خان نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں مہوش حیات کو بہترین ڈانسر جب کہ اقرا عزیز اور سجل علی کو اچھی اداکارہ قرار دیا ہے۔
ماہرہ خان حال ہی میں میرا سیٹھی کے ویب شو میں جلوہ گر ہوئیں جس دوران ماہرہ نے میرا سیٹھی کے سوالات کے جواب دیے۔
ماہرہ سے جب میرا نے بہترین ڈانسر سےمتعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں بہت سی اچھی ڈانسرز موجود ہیں لیکن مہوش حیات بہترین ڈانسر ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا جی بھی ایک اچھی ڈانسر ہیں، اگر آپ نے گانے ’ اک پل‘ پر ان کا رقص دیکھا تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ میرا کتنی اچھی ڈانسر ہیں جب کہ اداکارہ ریما، ریشم اور نور بھی بہترین ڈانسرز ہیں ۔
پسندیدہ اداکاراؤں سے متعلق سوال پر ماہرہ نے بتایا کہ اداکاری کی جانب آئیں تو ہمارے پاس بہترین اداکارائیں موجود ہیں، مجھے اقرا اور سجل کا کام پسند ہے ،خواتین اداکاراؤں میں سب ہی اپنا کام بہت اچھے سے کررہی ہیں۔