لاگوس: نائیجیریا میں ایک بورڈنگ سکول سے اغوا کی جانے والی تمام 279 طالبات رہا کر دی گئی ہیں اور اب یہ حکومتی حفاظت میں ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیریا کی شمالی ریاست زمفارا کے گورنر ڈاکٹر بیلو ماتاوالے نے اپنے بیان میں بتایا تمام لڑکیاں طالبات خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔
اس ریاست کے ایک گاؤں جنگیبے میں واقع سرکاری سیکنڈری سکول کے ہاسٹل پر سینکڑوں مسلح افراد نے جمعہ 26 فروری کو ہلہ بول دیا تھا اور وہاں سے طالبات کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
ابتداء میں یہ تعداد 317 بتائی گئی تھی تاہم گورنر کا کہنا ہے کہ اصل تعداد 279 ہی تھی۔