یمنی حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ

ریاض:یمنی حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 شہری زخمی ہو گئے۔

 حملے میں سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے جازان کو نشانہ بنایا گیا،میزائل جازان کے سرحدی قصبے کے رہائشی علاقے میں آ کر گرا۔

سعودی میڈیا کے مطابق  حملے میں 3سعودی اور 2 یمنی شہری زخمی ہوگئے،  دو گھروں، تین گاڑیوں اور ایک اسٹور کو بھی نقصان پہنچا۔