بدین:بدین کے نجی ہسپتال میں دوسر والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کڈھن روڈ پر واقع بدین کے نجی ہسپتال میں خاتون نے دو سروں والے بچے کو جنم دیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق بچے کا دماغ دونوں سروں میں تقسیم اور نمایاں دکھائی دے رہا ہے جب کہ زچہ و بچہ صحت مند ہیں۔
ڈاکٹروں کا مزید کہنا تھا کہ بچے کا علاج کرکے دونوں سروں کو الگ کیا جائے گا۔