عروف بھارتی اداکارہ شریا سرن نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹ نے ان پر اچانک حملہ کردیا۔
شریا سرن متعدد تلگو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جبکہ انہوں نے چند بالی وڈ فلمیں بھی کی ہیں۔
وہ ان دنوں اپنے شوہر آندری کوشیو کے ساتھ پیرو کے تاریخی مقام ماچو پیچو میں چھٹیاں منارہی ہیں۔
اسی حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گھاس پر بیٹھی ہیں اور ان کے آگے اور پیچھے ایک ایک اونٹ گھاس چر رہے ہیں۔
اتنے میں شریا کے سامنے موجود اونٹ اچانک تیزی سے ان کی جانب بڑھتا ہے تاہم اداکارہ بچ کر دوسری طرف نکلنے میں کامیاب رہتی ہیں۔
بعد ازاں اداکارہ نے ایک اور ویڈو بھی پوسٹ کی جس میں وہ اونٹ کو پیار کررہی ہیں۔