پشاور : عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے منگل کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی عیادت کی ۔
دونوں رہنماﺅں نے سینیٹ انتخابات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کی مشترکہ لائحہ عمل کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیگی۔
ایمل ولی خان نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی آئی کو 18ویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے لیکن کسی بھی صورت اٹھارہویں آئینی ترمیم کو چھیڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، پی ٹی آئی صوبوں کو حقوق دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ این ایف سی ایوارڈ کے عدم اجراءسے صوبائی حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ مرکز کو صوبوں کا حق دینا ہوگا۔