کراچی:پی ایس ایل کے بارہویں میچ میں اسلا م آباد یونائٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بآسانی چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔
اسلام آباد نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی کوئٹہ کے کپتان سرفراز کے 54‘ محمد نواز کے 31 اور کٹنگ کے 23 رنز کی بدولت سات وکٹوں پر 156 رنز بنائے۔
اسلام آباد نے یہ آسان ہدف سترہ اوورز میں ہی چار کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
سٹائرلنگ نے 56‘ روحیل نذیر 34‘ ہیلز 23 اور شاداب نے 21 رنز بنائے۔
کوئٹہ کی طرف سے زاہد نے دو‘ حسین اور سٹین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ اسلام آباد کی طرف سے فہیم اشرف نے تین‘ حسن علی نے دو کھلاڑی آؤٹ کئے شاداب کو ایک وکٹ ملی۔
ٹورنامنٹ میں دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کی فتح کی روایت بارہویں میچ میں بھی برقرار رہی۔