جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ٹیسٹ، کھانے کے وقفے تک پاکستان کے 4 وکٹوں پر 88 رنز

جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنالئے، ڈین پیٹرسن اور کوربن بوش نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ٹیسٹ سنچورین میں کھیلا جارہا ہے، جس میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کا فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود اور صائم ایوب نے اوپننگ کی۔

مہمان ٹیم نے کھانے کے وقفے تک 4 وکٹوں پر 88 رنز بنائے، شان مسعود 17، صائم ایوب 14، بابر اعظم 4 اور سعود شکیل 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کامران غلام 23 اور محمد رضوان 10 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین پیٹرسن اور کوربن بوش نے 2، 2  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، شان مسعود، صائم ایوب، بابراعظم ، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس۔