پشاور:سینیٹ انتخابات میں خیبرپختونخواسے ووٹوں کی خریدوفروخت کانیاسکینڈل سامنے آگیاہے۔
پیپلزپارٹی کے ایک رکن کی جانب سے پی ٹی آئی رکن کوایک ووٹ کے بدلے 8کروڑروپے کی پیشکش کی گئی ہے۔
مردان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رکن عبدالسلام آفریدی نے میڈیاکو بتایاکہ بیرون ملک کے نمبرسے واٹس ایپ میسجز موصول ہوئے جن میں پی ٹی آئی کے ایک رکن اسمبلی نے انھیں ایک ووٹ کے بدلے 4کروڑکی پیشکش کی جس پروہ سارامعاملہ وزیراعلیٰ کے نوٹس میں لے آئے جنھوں نے انھیں معاملات آگے بڑھانے کی ہدایت کی تاکہ معاملات کھل کرسامنے آسکیں۔
انہوں نے کہاکہ 4کروڑسے شروع ہونے والی پیشکش 8کروڑ روپے تک پہنچ گئی اورانھیں اپوزیشن کی جانب سے جنرل نشست کے لیے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوارکے گھرآنے کے لیے کہاگیالیکن انہوں نے انکارکردیا۔
عبدالسلام کے مطابق انھیں بتایاگیاکہ دومزید ایم پی ایز کے ساتھ بھی ہماری بات چیت چل رہی ہے۔