پی ایس ایل میں کورونا کیسز کے باعث سختیاں بڑھا دی گئیں

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سختیاں بڑھا دی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل 6 کے دوران کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پی سی بی نے ایکشن لیتے ہوئے گراؤنڈ میں فرنچائز اونر ڈگ آؤٹ ختم کر دیا ہے۔

اس سے قبل دوران میچ فرنچائز اونر کی فیملیز اس ڈگ میں بیٹھتی تھیں۔

ذرائع کے مطابق ہوٹل مینجمنٹ کو بھی ایس او پیز پر سختی سےعمل کرنے کی ہدایات کی ہے۔