تربت، سرحد کے قریب 5ایرانی فورسز کے اہلکار ہلاک، 2اغواء

تربت:ایرانی سرحد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایرانی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔ جس سے 5 ایرانی فورسز کے اہلکار ہلاک ہو گئے۔

  اطلاعات کے مطابق حملہ ایرانی بلوچستان میں دزاب کے مقام پر کیا گیا جو پاکستانی بلوچستان کے علاقے زامران سے ملحقہ علاقہ ہے، حملے میں پانچ ایرانی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق حملہ آور دوایرانی اہلکاروں کو اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔