جنوبی سوڈان میں طیارے کو حادثہ،8مسافروں سمیت 10افراد جاں بحق

جوبا: جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثہ جنوبی سوڈان میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کمرشل طیارے کے ساتھ پیش آیا، ہلاک ہونے والوں میں 8مسافروں سمیت دس افراد شامل ہیں۔

عالمی میڈیاکے مطابق ہلاک شدگان ساؤتھ سپریم ایئرلائن کی فلائٹ ایچ کے 4274کے ذریعے دارالحکومت جوبا سے جونگلی ریاست کے شہر پیری جارہی تھی,یہ طیارہ حادثے کا دوسرا واقعہ ہے جو ریجنل ایئرلائن کے ساتھ پیش آیا ہے۔

 اس سے قبل 2017میں پہلا واقعہ رونما ہوا تھا جب ساوتھ سپریم ایئرلائن کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے باعث طیارے نے کریش لینڈنگ کی تاہم اس دوران کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔