دوحا: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ڈبلیو ٹی اے سرکٹ میں واپس آگئیں۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا قطر اوپن میں ڈبلز مقابلہ جیت کر ڈبلیو ٹی اے سرکٹ میں واپس آگئیں، کامیابی میں شراکت دار سلووینیا کی آندریجا کیلپک رہیں۔
اس جوڑی نے ابتدائی راؤنڈ میں یوکرین سے تعلق رکھنے والی پلیئرز نیڈیجا کیچونک اور لیوڈمیلا کیچونک کو 4-6، 6-7 (5/7) اور 5-10 سے مات دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے، یہ گذشتہ 12 ماہ میں ثانیہ مرزا کا پہلا میچ تھا۔