نادیہ کی اپنے شوہر کیساتھ چنگ چی لوڈر پر سواری کی تصویر وائرل

میزبان و اداکاہ نادیہ خان کے شوہر فیصل ممتازکی چنگچی چلاتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے  اور دلچسپ بات یہ ہے کہ فیصل کے ساتھ نادیہ بھی گاڑی پر سوار ہیں۔

گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری پر نادیہ خان نے شوہر کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں چنگچی کی سواری سے لطف اندوز ہوتے ایک تصویر شیئر کی تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کہاں سیر سپاٹے کرنے گئیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں نادیہ خان نے شوہر کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ فیصل نے ان کے بچوں کے سامنے پروپوز کیا اور بچوں سے اجازت لے کر انہیں انگوٹھی پہنائی۔