قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن اراکین کی نشستوں پر نوٹوں کے ہار رکھے گئے ہیں ، اس کے علاوہ حکومتی اراکین ’نوٹ کو عزت دو‘ کے پلے کارڈ بھی اپنے ہمراہ ایوان میں لائے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر علوی کی تجویز پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جہاں وزیراعظم عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے تاہم حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔
قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کے بائیکاٹ اور سینیٹ نتائج بارے علامتی احتجاج کے طور پر حکومتی اراکین کی جانب سے اپوزیشن اراکین کی نشستوں پر نوٹوں کے ہار رکھے گئے ہیں، اس کے علاوہ حکومتی اراکین ’نوٹ کو عزت دو‘ کے پلے کارڈ بھی اپنے ہمراہ ایوان میں لائے ہیں۔