بالی وڈ سپر اسٹار ول اسمتھ نے دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المختوم کو ایک الیکٹرک موٹر سائیکل تحفے میں دی ہے۔
دبئی کے شیخ حمدان نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ہالی وڈ اداکار کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ میں نے اس بائیک کو اسکوٹی کا نام دیا ہے۔
گلف ٹوڈے کے مطابق یہ بائیک سپر 73 نامی کمپنی کی ہے جو الیکٹرک موٹر بائیکز کی دنیا میں آئے روز نت نئے تجربات کے حوالے سے مشہور ہے۔
خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار ول اسمتھ چھٹیاں منانے کے لیے اکثر دبئی آتے رہتے ہیں اور 2019 میں انہوں نے برج الخلیفہ کے ڈیک پر کھڑے ہونے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔