راولپنڈی:پاک فوج نے یوم پاکستان کے حوالے سے نیا پرومو جاری کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری کردہ پرومو میں یوم پاکستان کے حوالے ایک قوم ایک منزل کو اجاگر کیا گیا ہے۔
جاری کردہ پرومو میں قائد کی پاکستان حاصل کرنے کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا پیغام ہے اور پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے کو بیان کیا گیا ہے۔
پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ متحد ہو کر پاکستانیوں نے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا ہے۔