بالی وڈ اداکار ’شاہ رخ خان‘ پاکستانی ٹرین میں، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک پاکستانی نوجوان نے بالی وڈ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں شاہ رخ خان کے کردار راج کا روپ دھار رکھا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان بالکل فلم کے کلائمکس کی طرح  انداز اپناتا ہوئے ہاتھ آگے بڑھا رہا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ پر فلم کا میوزک چل رہا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والا مقام اور ٹرین پاکستان کے ہی کسی شہر کے ہیں تاہم اس حوالے سے مزید معلومات نہیں مل سکی ہیں۔

اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے طنز و مزاح کا سلسلہ جاری ہے اور طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔