صحرائے تھر میں ڈرپ سسٹم کے تحت تین سال قبل لگائے جانے والے پودے اب پھول کے ساتھ پھل دینے لگے۔
صحرائے تھر کے باسیوں کو کاشتکاری کیلئے اب بارشوں کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا ڈرپ ایریگیشن کے کامیاب تجربے کے ذریعے تھر کی ریتیلی زمین پر لگائے جانے والے پودے اب پھول دینے کے علاوہ پھل اور سبزیاں دینے لگے ہیں۔
سماجی تنظیم کی جانب سے پاک بھارت سرحد سے متصل گاؤں سخی سیار سمیت تھر کے دیگر علاقوں میں ڈرپ سسٹم کے تجربے کیے گئے ۔
تھر کے باسیوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت تھر پارکر میں ڈرپ ایریگیشن سسٹم فراہمی کو ممکن بنائے تو تھر میں روزگار کے ساتھ غذائی قلت اور قحط سالی جیسے مسائل پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔