’تیرا جسم میری مرضی‘ گانا ریلیز

کراچی: کامیڈین علی گل پیر نے خواتین کے عالمی دن پر اپنا نیا گانا ’تیرا جسم میری مرضی‘ جاری کردیا۔

’وڈیرے کا بیٹا‘ جیسے گانے سے شوبز میں اپنی الگ پہچان بنانے والے کامیڈین وگلوکار علی گل پیر اپنی منفرد گائیگی کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ چند روز قبل انہوں نے سرپرائز ڈے کے دو سال مکمل ہونے پر بھی بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے حوالے سے اپنا گانا ’’فنٹاسٹک ٹی ڈے‘‘ جاری کیا تھا جو مداحوں کو بے حد پسند آیا تھا۔

 

اب گلوکار نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنا نیا گانا جاری کیا ہے جس میں ان کے ہمراہ لیاری کی مشہور ریپ اسٹار ’ایوا بی‘ نے بھی گلوکاری کے جوہر دکھائے ہیں جو ویڈیو میں نقاب پوش خاتون کے کردار میں دکھائی دیتی ہیں۔

 

 

 

علی گل پیر نے گانے کا آغاز نامور رائٹر خلیل الرحمان پر طنزیہ جملے سے کیا اور اس میں ’تیرا جسم میری مرضی‘، ’چپ عورت اچھی اور بولنے والی گندی‘ جیسے جملوں کا استعمال کیا جو مداحوں خاص طور پر خواتین کو بے حد پسند آرہا ہے جب کہ انہوں نے ’عورت مارچ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔