نیویارک: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس نے نیویارک میں ایک بھارتی ریسٹورنٹ کھولا ہے، جس کا نام انھوں نے ’سونا‘ رکھا ہے۔
یاد رہے کہ اداکاری سے مصنفہ، گلوکارہ اور پروڈیوسر بننے والی پریانکا نے اس سے قبل بالوں کو سجانے، سنوارنے اور انکا خیال رکھنے کے حوالے سے ہیر کیئر اینوملی متعارف کروایا تھا۔
اب انھوں نے اپنے ریسٹورنٹ کا آغاز کیا ہے۔
اس حوالے سے انھوں نے فوڈ جوائنٹ کے شروع کرنے سے پہلے 2019 میں ایک مذہبی تقریب منعقد کی تھی جس میں ان کے ساتھ ان کے شوہر گلوکار نک جونس اور ان کی والدہ مادھو چوپڑا بھی شریک تھیں۔
اس تقریب کی پریانکا نے تصاویر شیئر کی ہیں۔
پریانکا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ ریسٹورنٹ مزیدار بھارتی کھانے اپنے کسٹمرز کو فراہم کرے گا اور یہ اس ماہ کے اواخر میں کھلے گا جہاں پر مشہور و معروف ہری نائیک ہیڈ شیف ہوں گے۔