ضم اضلاع کیلئے 68 ارب 16 کروڑ روپے کا منصوبہ تیار

خیبرپختونخوا حکومت نےضم اضلاع کیلئے 68 ارب 16 کروڑ روپے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

دستاویزات کے مطابق معاشی ترقیاتی پلان میں تقریباً 7  شعبوں کے 84 منصوبے شامل ہیں، 46 ‏منصوبے 3سالہ جبکہ 35منصوبے3سال سے زائد عرصے پر محیط ہوں گے۔

زراعت کیلئےساڑھے 14 ارب روپے ،سیاحت کیلئے8 ارب روپےمختص ہیں۔ چھوٹے، درمیانے درجے ‏کےکاروبار کیلئےساڑھے 7 ارب روپے مختص کیےگئے ہیں۔

معدنیات کے لئے 4 ارب 43 کروڑ روپے اور زراعت کیلئے 4 ارب 19 کروڑ ،جنگلات کیلئے 1 ارب ‏روپے رکھے گئے ہیں۔

دوسری جانب توانائی کے شعبے میں خیبر پختونخوا حکومت کی ایک اور اہم کامیابی سامنے آئی ‏ہے۔

بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کیلئےکنٹریکٹ ایگریمنٹ پر دستخط کر دیے گئے ہیں اور ‏اگلے ماہ کے وسط تک منصوبے پرعملی کام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

تقریب میں چینی تعمیراتی کمپنی اور پیڈو کے درمیان کنٹریکٹ ایگریمنٹ پر دستخط کئے گئے۔ ‏وزیراعلیٰ کےپی محمود خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ 300میگاواٹ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور ‏پراجیکٹ 85ارب لاگت سے مکمل ہوگا۔