خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع

خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق کابینہ اجلاس رات 9 بجے سول سیکرٹریٹ میں ہوگا، اجلاس کی صدارت وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے، کابینہ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس میں شرکت کیلئے کابینہ اراکین اور متعلقہ حکام کو دعوت نامہ ارسال کر دیئے گئے ہیں۔