جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سابق امیر و سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل خان قتل

جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سابق امیر و سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل خان قتل کردیئے گئے۔

پشاور پولیس کے مطابق شکیل احمد خان کو گھر کے سامنے گولیاں مارکر قتل کیا۔

ڈی پی او صوابی محمد اظہر کا کہنا ہے کہ شکیل خان اپنے ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے پہلے والد کا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لئے گئے تھے، بیچ بچاؤ کے دوران شکیل خان فائرنگ کا نشانہ بنے۔

ڈی پی او صوابی محمد اظہر کے مطابق مبینہ طور پر ملزم نشے کا عادی ہے، دماغی توازن بھی مکمل درست نہیں۔

مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ بڑے بھائی شکیل احمد خان کو گاؤں میں گھر کے سامنے شہید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے بھائی مجھے بہت عزیز تھے اور میرے دست و بازو تھے۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے مزید کہا کہ یہ بدترین درندگی ہے۔