شہزادہ ہیری اور میگھن کے انٹرویو پر ملکہ الزبتھ کا ردعمل سامنے آگیا

لندن:ملکہ برطانیہ الزبتھ نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہیری، میگھن، آرچی کو ہمیشہ چاہا جائے گا۔

انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جوڑے کو چند سال سے درپیش چیلنجوں پر دکھ ہوا، جو مسائل اٹھائے گئے وہ تشویشناک ہیں۔

ملکہ برطانیہ نے کہا کہ جو مسائل اٹھائے گئے خصوصاً نسل سے متعلق وہ تشویشناک ہیں، ہیری، میگھن اور آرچی کو بطور فیملی ممبرز ہمیشہ چاہا جائے گا۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے الزامات کے درعمل میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوڑے کی طرف سے اٹھایا جانے والا  نسلی امتیاز کا معاملہ قابل تشویش ہے۔

 اس معاملے کو خاندان میں نجی طور پر حل کریں گے۔