منامہ:بحرین میں ایک بینک نے کوروناوائرس کی ویکسین لگوانے والے صارفین کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک منفرد پیش کش کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ویکسین لگوانے والوں کو قرضے کی فیس میں معافی کے علاوہ بینک کاری کی مختلف سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق السلام بینک کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کووِڈ19کی ویکسین لگوانے والے صارفین کو کسی قسم کی فیس کے بغیر مختلف مالیاتی سہولتیں دی جائیں گی اوروہ مزایا سوشل ہاسنگ پروگرام سمیت مختلف قرضوں کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
البتہ اس پیش کش سے استفادہ کرنے والے صارفین کو محکمہ صحت کا جارہ کردہ سرکاری میڈیکل سرٹی فکیٹ یا بحرین کی بی اوئیر ایپ ثبوت کے طور پر دکھانا ہوگی۔
السلام بینک کے ریٹیل بینکنگ کے سربراہ محمد بہیج کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم السلام اقدام شروع کررہے ہیں،اس کا مقصد بحرینی کمیونٹی کے اہل افراد کی کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ ان کا ایک فرد یا وسیع ترکمیونٹی کی حیثیت سے تحفظ کیا جاسکے۔