پشاورہائیکورٹ نے ٹک ٹاک ایپ فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، ڈی جی پی ٹی اے، ڈپٹی اٹارنی جنرل، درخواست گزار وکیل نازش مظفر اور سارہ علی عدالت میں پیش پیش ہوئے۔
پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک ایپلیکیشن آج سے بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جب تک ٹک ٹاک کے عہدہ دارغیر اخلاقی مواد روکنے کے لئے آپ کے ساتھ تعاون نہیں کرتے اس وقت تک ٹک ٹاک بند کیا جائے
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ جو ویڈیوز لوگ آپ لوڈ کرتے ہیں یہ ہمارے معاشرے کو قابل قبول نہیں ہے۔
فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے جس سے سب سے زیادہ نواجون متاثر ہورہے ہیں اس کو فوری طورپر بند کیا جائے۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ڈی جی پی ڈی اے کو مخاطب کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ جب تک ٹک ٹاک کے عہدہ دار غیر اخلاقی مواد روکنے کے لئے آپ کے ساتھ تعاون نہیں کرتے اس وقت تک ٹک ٹاک بند کیا جائے۔