جکارتا:انڈونیشیا میں مسافر بس کھائی میں گرگئی، جس کے نتیجے میں 27افراد جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں اسوقت پیش آیا جب جاوا کے ضلع سوم ڈانگ میں زائرین سے بھری بس 65 فٹ گہری کھائی میں جا گری جبکہ بس میں 66 مسافر سوار تھے۔
حادثے میں 39 افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ مرنیوالوں میں سکول کے طلبہ بھی شامل ہیں۔