وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے بھی سوشل میڈیا پر وائرل پاوری ویڈیو بنالی۔
راجا فاروق حیدر نے مظفرآباد میں ریڈیو اسٹیشن کے دورے پر پاوری ویڈیو بنوائی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کا منفرد انداز اپناتے ہوئے یہ جملے کہے:
وہ میرا گھر ہے، یہ ریڈیو اسٹیشن ہے اور یہاں پاوری ہورہی ہے
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے:
یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے
دنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز پاوری کرنے لگے۔