بالی وڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کو کورونا وائرس میں مبتلا اپنے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کی یاد ستانے لگی۔
عالیہ بھٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں رنبیر کو عالیہ کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے ۔
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ میں’ major missing ‘ اہم حصے کی دوری کا کیپشن درج کرتے ہوئے ہارٹ ایموجی بھی شیئر کیا گیا ہے۔
عالیہ کی پوسٹ پر مداحوں سمیت بالی وڈ شخصیات کی جانب سے بھی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اداکارہ کی پوسٹ کو 2 گھنٹوں کے دوران ہی 11 لاکھ سے زائد بار پسند کیا جاچکا ہے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل رنبیر کی والدہ نیتو کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اداکار کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔