کہتے ہیں کہ نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ بندہ جلد ہی نقل کرتے پکڑا جاتا ہے۔
ایسا ہی کچھ ہوا امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جہاں پولیس نے ایک ڈرائیور کو برازیل کے صدر کی تصویر والے جعلی لائسنس کے ساتھ گرفتار کر لیا۔
فلیپینو ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پولیس آفیسرز نے جب متعلقہ شخص کا لائسنس دیکھا تو اس پر برازیل کے صدر کی تصویر چسپاں تھی جسے انہوں نے فوری طور پر پہچان لیا اور متعلقہ شخص کو حراست میں لے لیا۔
لاس اینجلس پولیس کی جانب سے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ بھی کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کو امریکا میں فلپائنی آبادی والا سب سے بڑا شہر تصور کیا جاتا ہے۔