راولپنڈی:آئی ایس پی آر نے 23مارچ کے حوالے سے تیار کردہ ملی نغمہ جاری کر دیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)نے 23مارچ کی مناسبت سے ملی نغمہ سوشل میڈیا پر جاری کر دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملی نغمہ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ایک قوم ایک منزل، واضح رہے کہ ملی نغمے کی تھیم بھی یہی ہے ایک قوم ایک منزل،ملی نغمے میں وطن سے محبت اور قوم کے اتحاد کا پیغام دیا گیا۔
ترانہ ایک قوم ایک منزل گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے گایا ہے جبکہ گانے کی موسیقی بھی علی ظفر نے ترتیب دی ہے۔
ترانے کا مقصد ایک قوم ایک منزل کے مقصد کو اجاگر کرنا ہے،ملی نغمے کے بول عابد حسن نے لکھے ہیں جبکہ میوزک پروڈیوسر سرمد غفور ہیں۔