ایشیائی امریکیوں پر نفرت انگیز حملے بند کئے جائیں، جوبائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن  نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی آڑ میں ایشیائی امریکیوں پر نفرت انگیز حملے بند کیے جائیں۔

غیر ملکی  خبر رساں ادارے کے مطابق  اپنے ایک بیان  میں انہوں نے کہا  کہ کورونا کیخلاف ہراول  دستے کو اپنی ہی گلیوں میں خطرات درپیش ہیں۔

 اپنے شہریوں پرنفرت انگیز حملے امریکی طرز عمل نہیں، اسے روکنا ہوگا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ماسک کو بھی لوگوں کے درمیان تقسیم کا ذریعہ بنادیا گیا ہے۔