دبئی: بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ میں کنگ خان کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا۔
2018 میں فلم ’زیرو‘ کے بعد آنیوالی کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ اس وقت دبئی میں جاری ہے۔
شوٹنگ کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے، جس میں اداکارکا نیا روپ دیکھ کرمداح حیران ہوگئے ہیں۔
ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارایک کارپرکھڑے ہیں اورکسی قسم کا ایکشن سین شوٹ کروارہے ہیں۔
ویڈیومیں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارکے بال لمبے ہیں جس سے وہ بالکل مختلف دکھ رہے ہیں۔
دوسری ویڈیومیں اداکارباقاعدہ چلتی ہوئی گاڑی پرفائٹنگ سین شوٹ کروارہے ہیں۔