سلو میاں کی وجہ سے بالی ووڈ میں انٹری کے سوال پر کترینہ کی بہن سیخ پا
ممبئی: کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلم میں سلمان خان کی وجہ سے نہیں بلکہ میرٹ پر جگہ بنائی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کا کہنا ہے کہ کترینہ نے محنت اور لگن سے کام کرنے کا مشورہ دیا تھا کہ جب کہ میں کترینہ کے ساتھ متعدد بار فلمز کی شوٹنگ پر گئی جہاں مجھے اندازہ ہوا کہ بالی ووڈ میں کام کیسے ہوتا ہے۔
ازابیل کیف کا کہنا تھا کہ کترینہ نے ہمیشہ میری مدد کی اور کہا کہ اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنا، اپنے دھیان کو بھٹکنے مت دینا کسی بھی چیز یا کسی بھی شخص کے لیے کیوں کہ ایک شخص سب کو خوش نہیں رکھ سکتا۔
ایک سوال پر کہ بالی ووڈ میں سلمان خان کی وجہ سے جگہ بنائی، ازابیل کیف نے کہا کہ ایک ڈانس ڈرامہ میں آڈیشن دینے کے بعد فلم کے لیے منتخب ہوئی ہوں نہ کہ سلمان خان کے کہنے پر فلم دی گئی۔