پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل حرا مانی نے جڑواں ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے اپنے جڑواں بھائی کی تصویر شیئر کردی۔
انسٹاگرام پر حرامانی کی جانب سے اپنی اور جڑواں بھائی حسن جمال کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔
اداکارہ نے تصویر میں اپنے جڑواں بھائی حسن جمال کو ٹیگ کرتے ہوئے پوسٹ درج کی کہ ہم جڑواں ہیں۔
ادھر اداکارہ کے جڑواں بھائی حسن جمال کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی حرامانی کے ہمراہ ان کی کئی تصاویر موجود ہیں۔
اداکارہ کی تصویر پر مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس کیے جاچکے ہیں۔
خیال رہے کہ حرامانی نے 2010 میں شوبز میں اپنے کیرئیر کا آغاز بطور میزبان کیا تھا اور بعد ازاں 2016 میں اداکاری کے میدان میں انٹری دی۔