سان فرانسسکو: سوشل میڈیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے کمانے کے خواہش مند صارفین کو خوش خبری سنادی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک نے کمانے کے خواہش مند صارفین کو اپنی آمدنی کا حصہ دار بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔
فیس بک نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ صارفین سوشل میڈیا کی مدد سے اضافی آمدنی حاصل کریں، جس کے لیے انہیں کچھ زیادہ نہیں بلکہ مختصر ویڈیو بنا کر پوسٹ کرنا ہوں گی۔
اطلاعات کے مطابق فیس بک نے ایک نیا اشتہاری پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد فیس بک پر منفرد ویڈیو بنانے والے آسانی سے کما سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق فیس بک کریٹیئرز کے لیے یہ پروگرام آمدنی کے حصول کا آسان اور بہترین ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام کے تحت مختصر اور لائیو اسٹریم ویڈیوزشیئر کرنے والوں کے مواد پر اشتہارات ظاہر ہوں گے، جس میں سے انہیں کمپنی طے شدہ پروگرام کے تحت رقم ادا کرے گی۔
فیس بک کے مونئیٹائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے عہدیدار نے بتایا کہ ’اب مختصر اور لمبی مگر براہ راست ویڈیوز کے ذریعے صارفین پہلے سے زیادہ اچھی کمائی کرسکیں گے‘۔
انہوں نے شرائط بتائیں کہ خواہش مند صارف کو ایک آن لائن فارم بھرنا ہوگا، جس کے ایک ماہ کے اندر اُس کے 10 ہزار فالوورز اور ویڈیوز کو 10 ہزار منٹ تک دیکھے جانا ضروری ہے۔ جو صارف ان شرائط پر پورا اترے گا اُسے پروگرام کا حصہ بنا لیا جائے گا۔
مونئیٹائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’پروگرام میں شامل ہونے والے صارف کو دو سے تین ہزار ویوز پر 2 سے تین سینیٹ ادا کیے جائیں گے، اس پروگرام کے تحت 200 سے 20 ہزار ڈالرز تک کمانا کوئی مشکل کام نہیں ہے.