پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز کی 93 سالہ تاریخ میں بہترین اداکار کے طور پر نامزد ہونے والے پہلےمسلمان اداکار بن گئے۔
رض احمد کو فلم ساؤنڈ آف میٹل میں بہترین کردار اداکرنے پر بہترین اداکار کےایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جب کہ فلم ساؤنڈ آف میٹل کو بیسٹ پکچر ، بیسٹ ایکٹر،بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر، بیسٹ اوریجنل اسکرین پلے، بیسٹ ایڈیٹنگ اور بیسٹ ساؤنڈ سمیت 6 کیٹگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
برطانوی اداکار نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اس خبر کو شیئر کیا اور ساتھ ہی اپنے ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ رض احمد سے قبل مہرشالا علی نے’مون لائٹ‘ کے لیے 2017 میں معاون اداکار کا آسکر ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی تھی تاہم رض احمد بہترین اداکار کے لیے نامزد ہونے والے پہلے مسلمان اداکار بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ رض احمد اپنی فلم ’ساؤنڈ آف میٹل کے لیے ‘ گولڈن گلوب کی نامزدگیوں میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے۔