پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔
پوسٹر کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے، فلم میں جنت مرزا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
جنت مرزا کا اپنی فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ سینئر ہدایتکار سید نورکی فلم ’ تیرے باجرے دی راکھی‘ ایک شاہکار فلم ثابت ہوگی اور مجھے قوی امید ہے کہ یہ فلم ’چوڑیاں ‘ کی طرح نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ فلم کی پوسٹل لانچنگ تقریب کے شرکاء نے فلم کی کہانی کو بہت پسند کیا ہے۔
جنت مرزا نے کہا کہ میں نے صائمہ نور اور دیگر سے بہت کچھ سیکھا ہے اور میں امید رکھتی ہوں کہ اس رہنمائی سے میری اداکاری میں نکھار آئے گا ۔