اسلام آباد۔:گلوکارہ میشا شفیع نے تین سال قید کی سزا بارے خبروں کی تردید کر دی۔
میشا شفیع بارے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہیں گلوکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کرنے پر 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بارے جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ۔
ا نہوں نے کہا کہ تصدیق کیے بغیر کوئی بھی خبر شیئر کرنے سے گریز کریں۔