بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ، کیپٹن ہلاک

نئی دلی: بھارتی فضائیہ کا ’مگ 21‘ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں موجود کیپٹن بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ وسطی بھارت میں ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود بھارتی فضائیہ کا گروپ کیپٹن ’اے گپتا‘ ہلاک ہوگیا۔ بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ ایک جنگی تربیت کے دوران تباہ ہوا۔

 

دوسری جانب بھارتی فضائیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کی گئی جس میں مگ 21 طیارے کے تباہ ہونے اور اس میں کیپٹن کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ’’بھارتی فضائیہ نے حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے‘‘۔