لند ن: برطانوی شہزادہ ہیری اور اْن کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے اوپرا ونفرے کو دئیے گئے متنازعہ زانٹرویو کے بعد ناراض ہیری کو منانے کے لئے کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق متنازعہ انٹرویو کے بعد پہلی بار شہزادہ ولیم نے ناراض اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ ہیری کو فون کیا۔
متنازعہ انٹرویو کے بعد شہزادہ ولیم کی ہیری سے رابطہ کرنے کی کوشش کارگر ثابت نہ ہوسکیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل چاہتے ہیں کہ شاہی خاندان نسل پرست میڈیا کے خلاف آواز بلند کرے۔
ہیری اور میگھن کے متنازع انٹرویو پر شہزادہ ولیم نے برطانوی شاہی خاندان کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہی خاندان بالکل بھی نسل پرست نہیں ہے۔
واضح رہے کہ شاہی مدیر اومڈ سکوبی نے امریکی میگزین ”ہارپربازار”کے لیے لکھی جانے والی اپنی تحریر میں انکشاف کیا تھا کہ میگھن مارکل کو محل میں بالکل تنہا کردیا گیا تھا انہیں اپنی ماں ڈوریا رگلینڈ کے ساتھ کافی پینے کے لیے محل سے باہر جانے کی بھی اجازت نہ تھی۔