کامیابی کیلئے کیارا ایڈوانی کو سلمان خان کا مشورہ

ممبئی: فلم کبیر سنگھ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ کیارا ایڈوانی کو بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے زبردست مشورہ دے ڈالا۔ 

بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی بہت کم وقت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں اور وہ مختصر کیریئر میں اداکار شاہد کپور کے ساتھ ”کبیر سنگھ“، اکشے کمار کے ساتھ ”گڈ نیوز‘ اور ’لکشمی بم“ جیسی سپر ہٹ فلمیں دے چکی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹریو کے دوران اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہیں زندگی میں سب سے اچھا مشورہ کس نے دیا؟ ادکارہ نے جواب دیا کہ چند روز قبل ہی بالی ووڈ کے دبنگ اداکارہ سلمان خان نے انہیں زبردست مشورہ دیا اور وہ ہمیشہ اپنے جونیئرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان کو سپورٹ کرتے ہیں۔
کیارا ایڈوانی کے مطابق سلمان خان نے انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا ”اپنے کام میں اتنی محنت کرو کہ تم سے زیادہ تمہارا کام بولے“۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا ”ان کا بچپن ممبئی میں ہی گزرا ہے اور ممبئی ان کے لیے گھر جیسا ہے اور یہ دنیا کا بہترین ترین شہر ہے“۔

بوائے فرینڈ سے متعلق سوال پر کیارا ایڈوانی نے نام بتانے سے گریز کیا البتہ یہ ضرور کہا کہ اگر انہیں پتہ چلا کہ ان کا بوائے فرینڈ انہیں چیٹ کررہا ہے تو وہ انہیں بلاک کردیں گی اور دوبارہ پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گی۔