مردان: فیکلٹی کے بعض ارکان اور طلباء میں کورونا وائرس کی تشخیص پر عبدالولی خان یونیورسٹی کو بند کردیا گیا۔
یونیورسٹی کے رجسٹرار کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فیکلٹی کے بعض ارکان اور بعض طلباء میں کورونا وائرس کی تشخیص پر یونیورسٹی کے ڈینز اور اور مختلف شعبہ جات کے سربراہوں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جسمیں ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے فیصلے کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی کا مین کیمپس اور گارڈن کیمپس 28 مارچ تک بند رہیں گے تاہم طلباء طلباء وطالبات کے لئے گھروں پر آن لائن تدریس کا عمل جاری رہے گا۔