اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر و گلوکار نک جونس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور پریانکا والدین بننے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران 28 سالہ گلوکار نک جونس نے باپ بننے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل یہ یقینی طور پر ایک ایسا عمل ہے جس کے ہم دونوں منتظر ہیں اور یہ تب ہوگا جب ہم دونوں اس حوالے سے تیار ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم گزشتہ 2 سالوں کے دوران کئی مرتبہ پریانکا کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔
اس سے قبل غیرملکی میڈیا کی جانب سے جب پریانکا چوپڑا سے بچوں سے متعلق سوال کیا گیا کہ وہ اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ کتنے بچوں کی خواہشمند ہیں تو اداکارہ کی جانب سے دیا گیا جواب حیران کن تھا کیونکہ انہوں نے ’کرکٹ ٹیم‘ کا استعمال کیا۔