افغانستان، بم دھماکے اور ہیلی کاپٹر گرنے سے 12افراد ہلاک

کابل: افغان آرمی کا ہیلی کاپٹر گرنے اور بس پر بم دھماکے کے نتیجے میں 5سکیورٹی اہلکاروں سمیت 9افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان صوبے میدان وردک میں فوجی ہیلی کاپٹر ایم آئی 17کریش لینڈنگ کے باعث تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5سکیورٹی اہلکاروں سمیت 9افراد ہلاک ہوگئے۔جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق 4فوجی ہیلی کاپٹرز ضلع بہسود میں سامان اور کھانے کی اشیا ء لیکر جارہے تھے تاہم لینڈنگ کے دوران نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا جس کی وجہ سے ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تاہم ابھی تک حکام نے راکٹ حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

دوسری جانب دارالحکومت کابل میں سرکاری ملازمین کی بس کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث 3افراد ہلاک اور 11زخمی ہوگئے جن کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہدھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔