نئی دہلی:دہلی پولیس نے بھارتی اداکار کو گرفتار کیا ہے جو جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران جعلی کرنسی بنانے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا جس میں ایک اداکار بھی شامل ہے جب کہ ملزمان کے قبضے سے 50 لاکھ سے زائد کی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔
دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار اداکار شاہد کا تعلق بھوج پوری فلمز سے ہے جو کوووڈ کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار تھا اور ایک پروڈکشن ہاؤس بھی چلاتا ہے تاہم گروہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔